ایڈیٹرکاانتخاب

پی ٹی آئی دہشتگردوں کو تحفظ دینے والا گروہ ہے،بلاول

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف گھناؤنے جرائم اور دہشتگردوں کی نانی بن چکی ہے۔
میڈیا کو جاری ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے تحریک انصاف کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت میڈیکل کی طالبہ عاصمہ کے قاتل اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب ملزمان سے چشم پوشی کر رہی ہے، عاصمہ کا قاتل پی ٹی آئی کوہاٹ کے رہنما کا بھتیجا ہے جس کا سعودی عرب فرار حکومتی آشیرباد کے بغیر ناممکن تھا۔ عاصمہ، شریفاں بی بی، اسما، اور طالب علم مشال کے قاتل اب تک قانون کی گرفت سے آزاد ہیں جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی دہشت گردوں اور قاتلوں کو تحفظ دینے والے لاڈلوں کا بھیانک گروہ بن چکی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ مصدقہ اطلاعات ہیں کہ شریفاں بی بی اور ننھی اسما کے قاتلوں کی بھی خیبرپختونخوا حکومت سرپرستی کر رہی ہے، برسر اقتدار ٹولے کا سنگین جرائم میں ملوث افراد سے نرم رویہ انتہائی قابل مذمت ہے جب کہ ہر مسئلے پر بے تکان باتیں کرنے والے چیف لاڈلے کا صوبے میں سنگین جرائم پر چپ سادھ لینا انتہائی قابل مذمت فعل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button