سپریم کورٹ آج کراچی میں نقیب کیس کی سماعت کرے گی، راؤ انوار عدالت طلب
کراچی(نیوز وی او سی آن لائن)نقیب اللہ محسود ازخودنوٹس کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہوگی،چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس گلزار احمد اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل تین رکنی بینچ سماعت کرے گا،چیف جسٹس آف پاکستان نے آج آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ، معطل ایس ایس پی راؤ انوار اور چیف سیکرٹری سندھ کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
یاد رہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے نقیب اللہ کے ماورائے عدالت قتل کا از خود نوٹس لیا تھا اور راؤ انوار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں آج عدالت طلب کیا تھا،آئی جی سندھ کی جانب سے تشکیل دی گئی تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے گزشتہ روز تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔
سپریم کورٹ میں نقیب کیس کی سماعت کے موقع پر پختون قومی جرگہ کے عمائدین عدالت کے باہر پہنچ گئے،مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھائے ہوئے ہیں جس پر نقیب اللہ کیس کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔