کھیل

بھارت نے بنگلہ دیش کوشکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی

لاہور: جونیئر ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت کا جوڑ پڑ گیا، بلوشرٹس نے بنگلہ دیش کو 133 رنز سے ہرا کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔
کوئنز ٹاؤن میں کھیلے گئے ایونٹ کے آخری کوارٹر فائنل میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 131 رنز سے روند کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی جہاں اس کا مقابلہ پاکستان سے ہو گا۔ بلو شرٹس پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.2 اوورز میں 265 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے، شبمان گل86 اور ابھیشک شرما 50 رنز کیساتھ نمایاں رہے، بنگلہ دیش کی جانب سے قاضی عونق نے 3 جب کہ نعیم حسن اور سیف حسن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں بنگال ٹائیگرز صرف 134 پر ڈھیر ہو گئے، پناک گھوش نے 43 رنز بنائے، بھارت کی جانب سے کملیش نگرکوٹی نے 3 جب کہ ابھیشک شرما اور شیوم ماوی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
پاک بھارت ٹیمیں فائنل میں رسائی کیلیے 30 جنوری کو مدمقابل ہوں گی جب کہ پہلا سیمی فائنل 29 جنوری کو افغانستان اور آسٹریلیا کے مابین کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 3 وکٹ سے شکست دیتے ہوئے سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کیا تھا جب کہ دونوں سیمی فائنلز پاکستانی وقت کے مطابق رات ڈھائی بجے شروع ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button