پاکستان

پاکستان اور انڈونیشیا عالمی معاملات میں ایک جیسے خیالات رکھتے ہیں-صدر مملکت

اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان اور انڈونیشیا عالمی معاملات میں ایک جیسے خیالات رکھتے ہیں اور انہیں خوشی ہے کہ انڈونیشیا اس سلسلے میں ہمارا ہم خیال ہے اور ہم سے مل کر کام کرنے خواہش مند ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین اور انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو کے درمیان آج ایوان صدر میں ملاقات ہوئی ہے ۔ دونوں رہنماﺅں نے افغانستان میں امن کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں ترقی و خوشحالی کیلئے وسطی ایشیا اور افغانستان میں امن ضروری ہے جس کیلئے دونوں ممالک مل کر کام کریں گے۔ اس سے قبل ایوان صدر کے مرکزی دروازے پرانڈونیشیا کے صدرجوکو ویدودو اور ان کی اہلیہ محترمہ ایریانا ویدودو کاصدر مملکت ممنون حسین اور خاتون اول بیگم محمودہ حسین نے استقبال کیا۔ اس موقع پر ننھے بچوں نے معز ز مہمانوں کو گلدستے پیش کئے۔
صدر مملکت ممنون حسین اور انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو کے درمیان ہونے والی ملاقات میں انڈونیشیا کے وزیر اقتصادی امورکے کوآرڈینیٹر ڈارمین نوسیشن، وزیرخارجہ محترمہ ریٹنو ایل پی مرسودی، وریز تجارت اینگرٹیسٹو لوکیتو اور سفیرایوان سیودی امری اور پاکستانی وفد میں وزیر تجارت محمد پرویزملک، وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال، سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سمیت اعلیٰ سطحی وفد شامل تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button