انٹرنیشنل
اسرائیلی پارلیمنٹ، اذان پر پابندی کے قانون پر بحث مؤخر
اسرائیلی پارلیمنٹ نے اذان پر پابندی کے قانون پر بحث غیر معینہ مدت کے لئے مؤخر کردی ہے۔
اسرائیلی پارلیمنٹ کے عرب رکن احمد الطیبی کے مطابق پارلیمنٹ کی آئینی اور قانونی کمیٹی نے متنازعہ قانونی بل پر بحث کو اس وقت مؤخر کیا جب حکومتی اتحاد میں شامل دو یہودی قدامت پسند جماعتیں شاس اور یہدوت ہتورا نے اس قانون پر ہونے والی ووٹنگ میں شرکت سے انکار کردیا تھا۔
یہ متنازع بل حکمران جماعت لیکوڈ اور اسکی دو حامی جماعتوں نے پیش کیا تھا جس کے تحت رات گیارہ سے صبح سات بجے تک مذہبی رسومات کی ادئیگی کے دوران لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔
عرب اراکین پارلیمنٹ نے اس بل کو فجر کی اذان پر پابندی کی کوشش قراردیا ہے۔