پاکستان

عمران کے بینک اکاﺅنٹس کے بارے میں۔۔۔“ ڈاکٹر شاہد مسعود کے دعوﺅں کے بعد حامد میر بھی میدان میں آ گے

لاہور (نیوز وی او سی آن لائن) سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ ملزم عمران کے جن بینک اکاﺅنٹس کی بات کی جا رہی ہے ان کی اب تک کوئی تصدیق نہیں ہو سکی اور یہ فہرست جعلی ہے جبکہ یہ مہم بھی جعلی ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ ”ملزم عمران کے بینک اکاﺅنٹس کی بات ہو رہی ہے اور اس پر بہت بڑے بڑے سازشی نظرئیے بنا رہے ہیں۔ فہرست میں جن بینکوں کا نام لکھا گیا ہے کہ ان میں عمران کے بینک اکاﺅنٹس ہیں، ان کی ابھی تک کوئی تصدیق نہیں ہوئی اور یہ تمام اکاﺅنٹس کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ یہ جعلی ہیں اور یہ مہم بھی جعلی ہے۔
اب پتہ نہیں کہ اس معاملے میں الجھا کر کوئی کیا حاصل کرنا چاہتا ہے کہ پنجاب حکومت نے بھی ایک جے آئی ٹی بنا دی ہے اور سپریم کروٹ نے بھی نوٹس لے لیا ہے، اور یہ بلاوجہ کے تاخیری حربے استعمال کر کے پتہ نہیں کون کیا حاصل کرنا چاہتا ہے۔ “

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button