پاکستان،جانا چاہتی ہوں ،ملالہ یوسفزئی
نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ ان کا مقصد خواتین کو با اختیار بنانا ہے اور وہ لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کام کرنے میں کوشاں ہیں۔
ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی نے اپنے مستقبل سے متعلق کہا کہ وہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد پاکستان آنا چاہتی ہیں لیکن فی الحال مستقبل کا کچھ بھی نہیں سوچا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر بچے کے لیے تعلیم انتہائی اہم ہے، تعلیم جتنی مردوں کے لیے اہم ہے اتنی ہی خواتین کے لیے بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم حاصل کرنا لڑکیوں کا حق ہے۔ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہے کہ جتنی لڑکیاں اسکول جاسکتی ہیں وہ انہیں اسکول تک بھیجیں تاکہ خواتین کے تعلیم یافتہ ہونے سے معاشرے میں ان کا مقام مضبوط ہوسکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ تبدیلی ایک دن میں نہیں آسکتی ہے اس کے لیے انتھک محنت کرنی پڑے گی جس کے لیے وہ ہمت نہیں ہاریں گی۔