ایڈیٹرکاانتخاب

زینب کے قاتل کو قصور کے چوراہے میں لٹکایا جائے

لاہور (نیوز وی او سی آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو نے قصور میں زینب کے قاتل کی گرفتاری کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ قاتل کو قصور کے چوراہے میں لٹکا کا سزائے موت دی جانی چاہیے تاکہ وہ نشان عبرت بنے اور آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں ۔
یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ زینب کے مجرم کی گرفتاری پر پولیس مبارک باد کی مستحق ہے جس طرح اس کیس میں پولیس نے کاوشیں کیں اسی طرح باقی معاملات میں بھی جانفشانی سے کام کریں تو دیگر جرائم پر بھی قابو پایا جا سکتا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت عدل و انصاف اور پولیس کے لئے ایسا نظام وضع کرے جو سیاست سے بالاتر ہو پولیس میں بھرتیاں اور تقرریاں سیاسی بنیادوں پر نہ ہوں تو امن و امان قائم ہو سکتا ہے اور زینب کے واقعہ جیسے جرائم سے بچا جا سکتا ہے انہوں نے کہا اچھی گورننس کے کئی تقاضے ہیں جن پر عمل درآمد ضروری ہے حکومت لوگوں کو انصاف دلائے تو عوام کا اداروں پر اعتماد بحال ہو گا حکومت ایسے واقعات کے حوالے سے پارلیمنٹ میں قانون سازی کریں اور سینٹ سے پاس کروا کر ایسے مجرموں کو سرِعام لٹکایا جائے کیونکہ یہ مخصوص نوعیت کے کیس ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button