زینب کا قاتل گرفتار کرلیا، یہ ہروقت یہ کام کرتارہتا ہے ، اس وجہ سے پکڑنے میں بہت مشکل ہوئی
لاہور (نیوز وی او سی آن لائن)ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے مضبوط شواہد ہیں کہ عمران ہی مرکزی ملزم ہے لیکن ابھی اس کی فرانزک رپورٹ آنا باقی ہے جس کے بعد ہی حتمی طور پر بتایا جاسکے گا کہ اصل ملزم کون ہے، ملزم بار بار حلیہ بدلتا رہتا تھا جس کی وجہ سے اس کی گرفتاری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ملک محمد احمد خان نے کہا کہ ملزم عمران کی فرانزک رپورٹ ابھی تک نہیں آئی ہے۔ 3 زیر حراست افراد کو فرانزک لیب لایا گیا ہے اور ان کا پولی گرافک ٹیسٹ لیا جا رہا ہے۔ فرانزک لیب نے مزید 4 گھنٹے کا وقت مانگا ہے ، فرانزک رپورٹ آئی گئی تو 6 بجے کے بعد تفصیلات سامنے رکھیں گے۔مضبوط شواہد ہیں کہ عمران ہی مرکزی ملزم ہے لیکن ابھی اس کی تصدیق نہیں کی جاسکتی ۔
انہوں نے کہا کہ ملزم عمران بار بار حلیہ بدلتا رہتا تھا اور یہ روڈ کوٹ کا ہی رہائشی ہے جو بار بار اپنا حلیہ بدلتا رہتا تھا جس کی وجہ سے اس کی گرفتاری میں مشکلات پیش آرہی تھیں ۔ ملزم عمران کو پاکپتن کے قریب سے گرفتار کیا گیا ہے تاہم مرکزی ملزم کا حتمی اعلان فرانزک رپورٹ آنے کے بعد ہی کیا جائے گا۔