سندھ
نقیب اللہ انکوائری کمیٹی بااختیار ہے،چاہے تو راو انوار کو گرفتار کرلے:سہیل انور سیال
کراچی (نیوز وی او سی آن لائن)وزیر داخلہ سندھ انور سہیل کا کہنا ہے کہ نقیب اللہ انکوائری کمیٹی بااختیار ہے اگر وہ راو انوار کو گرفتار کرنا چاہے تو کرسکتی ہے اوراگر راو انوارکو کوئی تحفظات ہیں تو وہ آئی جی سندھ کو بتاسکتے ہیں۔
نجی چینل ”جیو نیوز“سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ انور سہیل کا کہنا تھا کہ نقیب اللہ قتل کیس میں ہم نے کوشش کی کہ بچے کے والدین ایف آئی آر کٹوائیں لیکن والدین کی جانب سے ا یف آئی آرنہ کٹوانے پرسرکارکی مدعیت میں ایف آئی آر کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ انتظار قتل کیس پر جوڈیشل کمیشن بنانے کیلیے خط لکھ چکے ہیں۔وزیرداخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ ہم سب کی ذمےداری ہے کہ ہم معاشرے پر نگاہ رکھیں بچوں پرتشددو زیادتی کی رپورٹنگ کیلیے سوشل ویلفیئرڈیپارٹمنٹ میں ڈیسک بنائیں گے