ہر خطرے کامنہ توڑ جواب دیں گے ، قوم اور ماد ر وطن کے چپے چپے کا دفاع کیا جائیگا : آرمی چیف جنرل راحیل شریف

کھاریاں (مانیٹرنگ ڈیسک ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہے ،پوری قوم اور مادر وطن کے چپے چپے کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا ، ہر خطرے کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کھاریاں میں قومی انسداد دہشت گردی مرکز کے دورہ کے موقع پرآرمی چیف کا کہنا تھا کہ کسی کو ہماری بہادر افواج اور اس کی صلاحیتوں پر شک نہیں ہونا چاہئیے ،پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف بہت قربانیاں دی ہیں ۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک دہائی سے دہشت گردی کا شکار ہے تاہم پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور عوام کے عزم سے دہشت گردی ختم ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قومی انسداد دہشت گردی کے مرکز کے دورے کے دوران لیفٹیننٹ جنرل عمر فاروق درانی نے آرمی چیف کو انسداد شت گردی سنٹر کے مختلف پہلوﺅں پر بریفنگ بھی دی ۔آرمی چیف نے سینٹر کے بنیادی ڈھانچے اور اضافی سہولیات کا افتتاح کر دیا ۔سینٹرمیں مسلح افواج کے 2 لاکھ 31ہزار جوانوں کو تربیت دی گئی جبکہ3483پولیس افسروں اور اہلکاروں نے بھی سینٹر میں تربیت حاصل کی ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں