وزیر اعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو نے کہا ہے کہ وہ ملک سے باہر بیٹھے بلوچوں سے مذاکرات کے لیے ایک ٹیم تشکیل دیں گے۔وہ آئیں صوبے کی ترقی میں ہمارا ساتھ دیں ۔
کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ ملک سے باہر بیٹھے لوگ بلوچستان کے فرزند ہیں ،ہم چاہتے ہیں کہ وہ آئیں اور صوبے کی ترقی میں ہمارا ساتھ دیں۔
عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ہمارا پروگرام ہے کہ ہم باہر بیٹھے لوگوں سے مذاکرات کے لئے سینئرز پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دیں گے۔