کھیل

سری لنکا نے زمبابوے کو 5وکٹوں سے شکست دے دی

ڈھاکہ (نیوز وی او سی آن لائن)بنگلہ دیش میں کھیلی جارہی تین ملکی سیریز کے چوتھے میچ میں سری لنکا نے زمبابوے کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔
ڈھاکہ میں کھیلے جانے والے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیااورپوری ٹیم 198کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئی ،ان کی اننگ میں ٹیلر 58،کریمر34اور والر24رنز کے ساتھ نمایاں ہیں۔
سری لنکاکی جانب سے پریرا نے چار،فرنینڈونے تین اور سنداکان نے دووکٹیں حاصل کی ۔
سری لنکا نے مطلوبہ ہدف 44.5اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا،ان کی جانب سے کوسل پریرا نے 49،تھیسارا پریرا39اورکپتان چندی مل کے 38رنز شامل ہیں۔
ٹیم میں آل راﺅنڈر کارکردگی دکھانے تھیسارا پریرا کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
پوائنٹس ٹیبل پر بنگلہ دیش دو میچز کھیل کر دس پوائنٹس کے سر فہرست ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button