کھیل

بنگلادیش نے سٹے بازوں کو موقع پر سزائیں دینے کے لئے موبائل کورٹ قائم کردی

ڈھاکا(آئی این پی ) بنگلادیش نے سٹے بازوں کو موقع پر سزائیں دینے کیلئے موبائل کورٹ قائم کردی،کورٹ نے رواں ٹرائنگولر ون ڈے سیریز کے دوران ہی کام شروع کردیا ۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بنگلادیش پریمیئر لیگ میں ایسے 100 سے زائد افراد کو کرکٹ سٹیڈیمز سے بی دخل کیا گیا،ان میں بہت سے بھارتی باشندے بھی شامل تھے ،تاہم اب موبائل کورٹ کے ذریعے ایسے افراد کو موقع پر ہی سزا دی جائے گی۔اس سلسلے میں ڈھاکا میٹروپولیٹن ایریا کے ایگزیکٹیو مجسٹریٹ بشیر الرحمان نے کہاکہ اگرچہ سٹہ بازوں کیلئے کوئی واضح قانون موجود نہیں مگر ہم ان کو عوامی معاملات میں دخل اندازی کے جرم میں جرمانہ کرنے کے ساتھ جیل بھی بھیجیں گے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button