پاکستان

بھارت کو اپنا طرز عمل بدلنا ہوگا کیوں کہ خطے کا مستقبل جنگ سے نہیں امن سے وابستہ ہے۔

شکر گڑھ(نیوز وی او سی آن لائن) وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بھارت کو اپنا طرز عمل بدلنا ہوگا کیوں کہ خطے کا مستقبل جنگ سے نہیں امن سے وابستہ ہے۔
شکر گڑھ میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو اپنا طرزعمل بدلنا ہوگا کیوں کہ خطے کا مستقبل جنگ سے نہیں بلکہ امن سے وابستہ ہے، خطے کی بدامنی پاکستان ہی نہیں بھارت کے لیے بھی خطرہ بن سکتی ہے جب کہ مسئلہ کشمیر پر بھارت کو مذاکرات شروع کرنا ہوں گے۔
وزیر داخلہ نے پاک بھارت کرکٹ میچ کے حوالے سے کہا کہ اگر بھارت پاکستان کے ساتھ میچ کھیلنا چاہتا ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، ہم تیار ہیں۔
خیال رہے کہ بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر فائرنگ سے خاتون سمیت 2 شہری شہید اور 3 افراد زخمی ہوگئے جب کہ دفتر خارجہ نے فائرنگ پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button