انٹرنیشنل

نریندرمودی کی پاکستان کو مل کر غریبوں کی مدد کرنے کی پیشکش

نئی دہلی (نیوز وی او سی آن لائن)بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے پاکستان کو مل کر غریبوں کی مدد کرنے کی پیشکش کردی ۔ان کا کہنا ہے کہ بھارت اورپاکستان نے بہت لڑلیا،آو¿اب مل کرغریبی اوربیماری سے لڑیں۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اگرپاکستان اوربھارت غریبی اوربیماری سے مل کرلڑیں گے توجلد جیتیں گے۔واضح رہے کہ جب سے بھارت میں نریندر مودی کی شدت پسند جماعت بی جے پی نے اقتدار سنبھالا ہے ،تب سے پاکستان اور بھارت کے درمیان اختلافات میں اضافہ ہوا ہے ۔مودی سرکار کی شدت پسندی پر نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت کی مشہور ترین شخصیات نے بھی آواز بلند کی ۔نریندر مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد ورکنگ باﺅنڈری اور لائن آف کنٹرول پر بھی حالات کشیدہ رہے اور گزشتہ چار سالوں میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے درجنوں پاکستانی شہری جاں بحق ہو ئے اور متعدد زخمی ہوئے ۔ایسی صورتحال میں نریندر مودی کی جانب سے یہ بیان انتہائی حیران کن ہے ،کل سے جرمنی کے شہر ڈیوس میں ورلڈ اکنامک فورم کا اجلاس ہو رہا ہے جس میں اہم ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے ۔بھارت کا کہنا ہے کہ ورلڈ اکنامک فارم کی سائیڈ لائن پر بھارت اور پاکستان کے وزرائے اعظم کے ملنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔مبصرین کا خیال ہے کہ ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت سے قبل نریندر مودی کا یہ بیان صرف شوبازی کے مترادف ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button