راؤانوار کا انکوائری کمیٹی کے سامنے پیشی سے پھر انکار
سابق ایس ایس پی ملیر رائو انوار نے نقیب اللہ قتل کیس کی تحقیقات کے لئے بنائی گئی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے ایک بار پھر انکار کردیا ہے ۔
انکوائری کمیٹی میں شامل ڈی آئی جی ایسٹ سلطان خواجہ نے رائو انوار کو آج رات 11 بجے اپنے آفس میں کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کے لئے بلایا تھا ۔
ذرائع کے مطابق سابق ایس ایس پی ملیر نے ڈی آئی جی ایسٹ کے دفتر میں انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا ۔
رائو انوار نے سلطان خواجہ کی طرف سے کل ایس پی انویسٹی گیشن ملیر کے دفتر میں پیش ہونے کے حوالے سے کہا کہ اس حوالے سے ابھی تک فیصلہ نہیں کیا ۔
تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی ثنا اللہ عباسی نے انکوائری کمیٹی کے سامنے عدم پیشی پر رائو انوار کی گرفتاری کا ٹاسک ایس پی عابد قائمخانی کو دیدیا اور انہیں ہی کیس کا تفتیشی افسر بھی مقرر کیا ہے۔