کراچی
رائو انوار کا انکوائری کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار
سابق ایس ایس پی ملیر رائو انوار نے نقیب اللہ قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا ۔
ایک بیان میں رائو انوار نے کہا کہ مجھے ایڈیشنل آئی جی ثنا اللہ عباسی اورڈی آئی جی ایسٹ سلطان خواجہ پر اعتماد نہیں ہے ۔
ان کا مزید کہناتھاکہ میں نے ڈی آئی جی ایسٹ کے دفتر میں آپریٹر سے 4 بار رابطہ کیااور انکوائری میں پیش ہونے کا کہا لیکن اس کے باوجود مجھے انکوائری میں پیش ہونے کے لئے نہیں بلایا گیا ۔
رائو انوار نے یہ بھی کہا کہ انکوائری کمیٹی نے جب مجھے بلایا تو میں پیش ہوا اور اس پولیس پارٹی کو بھی ساتھ لایا جس نے مقابلہ کیا ۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اس موقع پر انکوائری کمیٹی کو قاری احسان کےبارے میں بتایا ،تمام حقائق جاننے کے بعد مجھ سے رابطہ نہیں کیا گیا۔