ایڈیٹرکاانتخاب
انکوائری کمیٹی کا رائو انوار کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ
نقیب اللہ محسود کو جعلی مقابلے میں قتل کرنے کے معاملے کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق ایس ایس پی ملیر رائو انوار کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
نقیب اللہ محسود قتل کیس کی تحقیقات کے لئے قائم کمیٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی ثنا اللہ عباسی نے کہا ہے کہ کمیٹی نے کل پھر رائو انوار کو طلب کیا ہے ۔
ان کا مزید کہناتھاکہ رائو انوار کو کل ایک بجے طلبی کا نوٹس بھیج دیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ رائو انورا گر کمیٹی کے سامنے پیش نہ ہوئے تو خود ذمہ دار ہوں گے۔
ثنا اللہ عباسی نے یہ بھی کہا کہ رائو انوار اور ایس ایچ او شاہ لطیف ٹائون کیخلاف لواحقین کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ نقیب اللہ کے قتل کیس میں ایس پی عابد قائمخانی کو تفتیشی افسر مقرر کیا گیا ہے ۔