انٹرنیشنل
امریکی جنگی بحری جہاز نے سمندری حدودکی خلاف ورزی کی: چین
بیجنگ(این این آئی)چین نے امریکا پر الزام لگایا ہے کہ اس کے ایک جنگی بحری جہاز نے بحیرہ جنوبی چین میں چینی جغرافیائی سالمیت کی خلاف ورزی کی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں کہاکہ امریکی بحری جہاز یو ایس ایس ہوپر بحیرہ جنوبی چین میں واقع جزیرے ہوانگ یان کی بارہ ناٹیکل میل کی حدود میں داخل ہوا تھا۔ امریکی جہاز کو چینی بحریہ نے واپس لوٹ جانے کی ہدایت دی تھی۔ اس پیش رفت کے حوالے سے چینی وزارت خارجہ کا بیان وزارت کی ویب سائٹ پر جاری کیا گیا۔واضح رہے کہ بحیرہ جنوبی چین کے ہوانگ یان جزیرے کو متنازعہ قرار دیا جاتا ہے کیونکہ فلپائن بھی اس پر ملکیت کا دعوی کرتا ہے۔