انٹرنیشنل
نائجیریا میں اغوا ہونے والے 2امریکن اور2کینیڈین شہری رہا
واشنگٹن /ابوجہ(این این آئی)افریقی ملک نائجیریا میں اغوا کیے جانے والے 2 امریکی اور 2کینیڈین شہریوں کو رہا کر دیا گیا ۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اس پیش رفت کی تصدیق مقامی پولیس نے کی ہے اور کہا ہے کہ چاروں غیر ملکیوں کو شمالی ریاست کادونا سے نا معلوم افراد نے اغوا کیا تھا۔ کادونا کی پولیس کے مطابق مغویوں کو رہا کرایا گیاہے ۔دوسری جانب امریکی وزارت خارجہ نے رہائی پر نائیجرین حکومت کا شکریہ اداکیا ہے اورشہریوں کی بحفاظت واپسی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے کہ نائجیریا کے اس حصے میں اغوا برائے تاوان کی وارداتیں عام ہیں۔