نوازشریف جسٹس قیوم جیسا جج چاہتے ہیں جن پروہ اپنی مرضی کے فیصلوں کیلئے اثراندازہوسکیں،عمران خان
بنی گالا: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف چاہتے ہیں کہ عدالت اُن کی نااہلی کا فیصلہ واپس لے انہوں نے عدلیہ پر حملہ آور ہونے کے لیے مہم شروع کررکھی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں عمران خان نے سابق وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے جلسوں کے پیچھے ان کا مقصد ثابت ہوگیا، نواز شریف چاہتے ہیں کہ عدالت اُن کی نااہلی کا فیصلہ واپس لے اسی وجہ سے نواز شریف عوامی دباؤ پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
عمران خان کا ایک اور ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ نوازشریف کا مسٔلہ ہے کہ انہوں نے ہمیشہ اپنے امپائروں کے ساتھ کھیلا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے نے نواز شریف کودھچکا پہنچایا ہے، جب کہ نواز شریف جسٹس قیوم جیسا جج چاہتے ہیں جن پروہ اپنی مرضی کے فیصلوں کے لیے اثر انداز ہوسکیں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نواز شریف عوامی دباؤ بڑھانا چاہتے ہیں۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے نواز شریف کو صدمہ پہنچا ہے اور انہوں نے اعلیٰ عدلیہ پر حملہ آور ہونے کے لیے اپنی قیادت میں عوامی مہم شروع کررکھی