انٹرنیشنل
داعش کو جلد شکست ہو جائے گی: فران
پیرس(این این آئی)فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ شام اور عراق میں سرگرم دہشت گرد گروپ داعش کو آئندہ چند ہفتوں کے دوران مکمل طور پر جنگی شکست ہو جائے گی۔
جرمن ریڈیو کے مطابق یہ بات میکرون نے فرانس کی فوجی صلاحیت میں اضافے کے لیے نئے منصوبے پیش کرتے ہوئے کہی۔ فرانس کے جنوبی بندرگاہی شہر ٹولاں میں ایک فوجی بحری جہاز پر خطاب کرتے ہوئے میکرون نے ان ممالک کا شکریہ بھی ادا کیا جن کی کوششوں کے سبب داعش مکمل فوجی شکست کے بالکل قریب ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اب فرانس اپنے پارٹنرز کے ساتھ مل کر خطے میں استحکام کے لیے کوشش کرے گا۔