چارسدہ میں پولیس پارٹی پر فائرنگ ، جوابی فائرنگ میں حملہ آور مارا گیا ، 1گرفتار

چارسدہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) بیلہ کورونہ میں نامعلوم ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی ۔
جیو نیوز کے مطابق بیلہ کورونہ کے علاقے میں گھات لگائے نامعلوم حملہ آوروں نے پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی ، فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے تاہم جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک ہو گیا
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس پارٹی معمول کی گشت پر تھی کہ گھات لگائے ملزمان نے اچانک فائرنگ کردی جس پر جوابی فائرنگ کی گئی اور ایک ملزم مارا گیا جبکہ ایک کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔پولیس ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں ملزمان کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی گرفتاری کیلئے علاقہ کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے ۔
Load/Hide Comments