پاکستان

دونوں بچیاں میری اپنی بیٹیاں ہیں، ہمیں بچیاں ہر حال میں چاہئیں

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے پولیس کو ڈیڑھ سال سے لاپتہ بچیوں کی ہر حال میں بازیابی کا حکم دے دیا ۔پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ڈیڑھ سال سے لاپتہ سمیعہ اور ادیبہ کی بازیابی کے لیے دائر درخواست کی سماعت کی، ایس ایس پی ساجد کیانی اور سیکرٹری داخلہ ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت کے استفسار پر پولیس حکام نے کہا کہ پولیس پوری کوشش کر رہی ہے جلد بچیوں کو بازیاب کروا لیں گے۔پولیس کے جواب پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیئے افسوس ہے کہ اسلام آباد پولیس تاحال بچیوں کو بازیاب نہیں کرا سکی، پولیس کی کوششوں میں تڑپ نظر نہیں آرہی، سمجھ لیں دونوں بچیاں میری اپنی بیٹیاں ہیں، یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ ہمیں بچیاں ہر حال میں چاہئیں۔ جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ وہ بچیاں ہماری بھی بیٹیاں ہیں اب آپ کو ان کی بازیابی میں تڑپ بھی نظر آئے گی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 31 جنوری تک ملتوی کردی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button