پنکی پیرنی کی شادی سے متعلق اورطلاق پر پی ٹی آئی کے لوگ شرمندہ ہیں . رانا ثنا اللہ
فیصل آباد: وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کے کرتوت ان کی عمر کے مطابق نہیں ہیں وہ جتنے گھٹیا ہیں اتنی ہی گھٹیا گفتگو کرتے ہیں۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران رانا ثنا اللہ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پنکی پیرنی کی شادی کو 30 سال ہوگئے لیکن جب عمران خان ان کے گھر میں داخل ہوئے تو پیرنی کو طلاق ہوگئی جس کے ٹھیک 90 دن بعد عمران خان نے رشتہ بھیج دیا، پنکی پیرنی کی شادی سے متعلق بات اور طلاق پر پی ٹی آئی کے لوگ شرمندہ ہیں جب کہ عمران خان انٹرویو میں کہتے ہیں کہ پنکی پیرنی کو دیکھا ہی نہیں۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پنڈی کے شیطان کے علاوہ سب رہنماؤں کو عمران خان سے خطرہ ہے یہ سب لوگوں کے گھر بھی جاتے ہیں، عمران خان کے کرتوت ان کی عمر کے مطابق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ریحام خان کو ہنسی خوشی گھرسے لندن روانہ کرکے ایس ایم ایس پر طلاق دے دی، عمران خان خود جتنے گھٹیا ہیں وہ اتنی ہی گھٹیا گفتگو کرتے ہیں۔
رانا ثناء اللہ نے ازراہ مذاق کہا ہے کہ عمران خان کے بارے میں نیا لطیفہ مارکیٹ میں وائرل ہوا ہے، نئی شادی کے وقت علامہ نے پوچھا کہ لڑکا کیا کرتا ہے تو جواب ملا کہ نوازشریف کو تنگ کرتا ہے۔
وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ عمران خان کے دھرنے کے دوران چین کے صدر کا دورہ آرہا تھا، وہ 50 ارب ڈالرکی امداد لے کر آرہے تھے ہم نے کہا دھرنا ختم کردیں لیکن عمران خان نہیں مانے اور چینی صدر کا دورہ ملتوی ہوگیا، اب طاہرالقادری دھرنے سے ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں، لیکن کوئی جتنا مرضی احتجاج کرلے اب الیکشن 5 ماہ بعد ہی ہوں گے اور 2018ء میں عمران خان کی باری نہ آئی تو پھر نہیں آئے گی جب کہ زرداری صاحب کی کرپشن کے خلاف تقریر قوم پرعذاب والی بات ہے۔