Draft

میرا زینب قتل سے کوئی تعلق نہیں

قصور(نیوز وی او سی آن لائن) قصور میں ننھی زینب کے اغواءکے بعد زیادتی و قتل کے بعد پولیس نے خاکہ جاری کردیا لیکن اہلخانہ کی طرف سے عدم شناخت اور پولیس کی گرفتاری کی ناکامی کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے خاکے سے مماثلت رکھنے والے شہری پر انگلیاں اٹھانا شروع کردیا جو زینب کے غمزدہ والد کی گفتگو کے دوران ان کے پیچھے کھڑا تھا لیکن بالآخر خود اسی شخص نے خاموشی توڑ دی اور وضاحت دیدی۔
سوشل میڈیا صارفین اور بعض ٹی وی چینلز کی طرف سے مشکوک گردانے جانے کے بعد تصویر میں دکھائی جانیوالے شخص نے دوستوں کی تجویز پر ایک ویڈیو پیغام ریکارڈ کیا اور اسے شیئرکردی۔ ویڈیو میں بتایا گیا کہ ”میرا نام وسیم خٹک ہے ، دس سال سے پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ سے وابستہ اور طاہرالقادری کا پیروکار ہوں،پچھلے چارسال سے میرے پاس ضلعی صدر کی ذمہ داری تھی لیکن ابھی بھی ضلع راولپنڈی کا نائب صدر ہوں۔
انہوں نے بتایاکہ منہاج القرآن سیکریٹریٹ کی طرف سے موصولہ احکامات کے تحت میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ زینب کے والدین کو لینے گیاتھا، ہمیں زینب کے والدین کو ایئرپورٹ سے استقبال کرکے لاہور کے لیے روانہ کرنا تھا۔ایئرپورٹ سے باہر نکلتے ہی والدین کی میڈیا ٹاک کے دوران ہماری ایک تصویر لی گئی کہ یہ زینب کے قتل کا ذمہ دار لڑکا ہے ، تو واضح کرتاہوں کہ میرااس واقعے سے کوئی تعلق نہیں۔
وسیم خٹک نے کہاکہ ہم ظلم کیخلاف بولنے والے اور عملی کام کرنیوالے قائد کے کارکن ہیں، جس نے یہ تصویر وائرل کی اسے شرم آنی چاہیے تھی ،دیگر لوگوں ، دوستوں کی مشاورت سے یہ ویڈیو ریکارڈ کی ہے اور اپنی فیس بک سے شیئرکررہاہوں“۔ ویڈیو دیکھئ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button