ایڈیٹرکاانتخاب

پی آئی اے ملازمین واٹس ایپ، فیس بک اور ٹویٹر وغیرہ استمال نہ کریں، نوٹی فکیشن

کراچی: قومی فضائی کمپنی پی آئی اے نے اپنے ملازمین پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگادی ہے۔
پی آئی اے کے جرنل مینجر کمپنسیشن نے ادارے کے ملازمین کے سوشل میڈیا کے استمال پر پابندی لگا دی ہے۔ جاری کئے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق ملازمین اب واٹس ایپ، فیس بک اور ٹویٹر سمیت دیگر سوشل میڈیا ویب سائیٹس کا استعمال نہیں کرسکیں گے۔ ملازمین کو پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر سخت کارروائی کی دھمکی دی گئی ہے۔
پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ جرنل مینجر کمپنسیشن کی جانب سے لگائی گئی اس پابندی کا مقصد ادارے کی نااہلی اور کرپشن سے متعلق باتیں عوام سے اوجھل رکھنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button