انٹرنیشنل

سوچی روہنگیا مسلمانوں کی بحفاظت واپسی یقینی بنائیں: جاپان کا مطالبہ

ٹوکیو(این این آئی)جاپان نے میانمار کی نوبل امن انعام یافتہ خاتون رہنما آنگ سان سوچی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ریاست راکھین میں کریک ڈاؤن سے اپنی جانیں بچا کر فرار ہونے والے لاکھوں روہنگیا مہاجرین کی بحفاظت میانمار واپسی کو یقینی بنائیں۔
غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق جاپانی وزیر خارجہ تارو کونو نے اپنے دورہء میانمار کے دوران دارالحکومت نیپیداو میں حکمران جماعت کی رہنما آنگ سان سوچی سے ایک ملاقات کی۔ اس ملاقات میں تارو کونو نے سوچی کو بتایا کہ ٹوکیو حکومت کو میانمار میں روہنگیا مسلم اقلیت کو درپیش حالات پر گہری تشویش ہے۔اس تناظر میں وزیر خارجہ کونو نے سوچی سے مطالبہ کیا کہ وہ اس امر کو یقینی بنائیں کہ لاکھوں روہنگیا مسلم مہاجرین رضاکارانہ طور پر لیکن بحفاظت واپس میانمار لوٹ سکیں۔ دارالحکومت نیپیداو میں اپنی ملاقاتوں اور مذاکرات کے علاوہ وہ شمالی ریاست راکھین بھی گئے ۔
واضح رہے کہ اسی دورہ میانمار کے موقع پر ٹوکیو میں جاپانی حکومت نے یہ اعلان بھی کیا کہ وہ میانمار کی حکومت کو اس لیے 330 ملین ین یا(تین ملین امریکی ڈالر) کے برابر ہنگامی امداد دے گی کہ ان روہنگیا مہاجرین کی واپسی کے عمل کو آسان بنایا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button