ایڈیٹرکاانتخاب

شاہ زيب قتل کیس کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

چیف جسٹس پاکستان نے شاہ زیب قتل کیس میں مبینہ مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی سمیت دیگر ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس پاکستان نے شاہ زیب قتل کیس میں سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سول سوسائٹی کی اپیل سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے لارجر بینچ تشکیل دے دیا اور ملزمان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
سول سوسائٹی کی دائر کردہ اپیلوں کی سماعت چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کراچی رجسٹری میں کررہا ہےجس میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شاہ بھی شامل ہیں۔
سماعت میں چیف جسٹس پاکستان نے مبینہ مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی سمیت سراج تالپور، سجاد تالپور اور مرتضیٰ لاشاری کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا ہے۔
خیال رہے کہ سول سوسائٹی نے درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ سندھ ہائیکورٹ نے مقدمے سے انسداد دہشت گردی کی دفعات نکالیں جن سے ملزمان کو فائدہ ہوا، شاہ زیب قتل کیس سیشن نہیں اے ٹی سی کا مقدمے ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ اگر شاہ رخ جتوئی جیسے ملزمان کو چھوڑا گیا تو معاشرے پر سنگین نتائج مرتب ہوں گے،سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button