سپریم کورٹ اورہائی کورٹ کےدائرہ کارکی قبائلی علاقوں تک توسیع تاریخی سنگ میل ہے
وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ اورہائی کورٹ کےدائرہ کارکی قبائلی علاقوں تک توسیع تاریخی سنگ میل ہے۔
انہوں نے کہا کہ فاٹا کےعوام کی ملک کےآئینی اورسیاسی نظام میں شمولیت ان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے گی، قومی اسمبلی سے اس بل کی منظوری فاٹا کے عوام کو پارلیمان کی جانب سے جمہوری تحفہ ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پوری قوم اور پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو مبارکباد دیتے ہیں، ان شاءاللہ آنے والے وقت میں مزید خوشخبریاں دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ 70 سال کےبعد نوازشریف نے قبائلی عوام کو صدیوں پرانے سامراجی نظام سے نجات دلائی، حکومت نے آئینی، جمہوری اور انتظامی حقوق قبائلی عوام کو دےکرپاکستان کومضبوط کیا۔
وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ن لیگ حکومت کی قابل فخرروایت ہے، تمام رکاوٹیں عبورکرکے پاکستان کو مستحکم اورعوام کوخوشحال بنائیں گے، بل کی منظوری سےنوازشریف اورن لیگ حکومت نے قبائلی عوام کے دل جیت لیے۔