انٹرنیشنل

مانچسٹر: لڑکے سے زیادتی کی مبینہ کوشش،امام مسجد پکڑا گیا

برطانیہ کے علاقے گریٹر مانچسٹر میں لڑکے سے زیادتی کی مبینہ کوشش پر پیش امام پکڑا گیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق 45برس کا ملزم 15برس کے بچے کو جنسی پیغامات بھیجتارہا اور جب زیادتی کے لیے پہنچا تو ایسے افراد نے دھر لیا جو جنسی درندوں کو بےنقاب کرتے ہیں۔
پانچ بچوں کےباپ کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ بچے سے زیادتی میں مبینہ طورپر ملوث پیش امام بلیک برن کی مسجد سے بیس برس سےوابستہ تھا۔تاہم اب مسجدانتظامیہ نے اسے معطل کردیا ہےاور پولیس نے بھی تحقیقات شروع کردی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button