انٹرنیشنل

ٹرمپ نے ایران کو 120 دن کی ڈیڈلائن دے دی۔

امریکی صدر نے ایران سے جوہری معاہدہ ختم کرنے کا اعلان موخر کردیا۔ امریکی میڈیاکے مطابق ٹرمپ نے ایران کو 120 دن کی ڈیڈلائن دے دی۔
ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اپنے ذاتی ارادے کے باوجود اس وقت ایران معاہدہ ختم نہیں کررہا،یورپی اتحادی ایران ایٹمی معاہدے میں خامیوں کو دور کرنے میں مدد کریں۔
امریکی صدر نے متنبہ کیا کہ اگر یورپی ممالک نے مدد نہ کی تو امریکا ایران ایٹمی معاہدہ ختم کردے گا۔
دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ٹرمپ کے اعلانات ایران معاہدے کو نقصان پہنچانے کی مایوسانہ کوشش ہے۔
قبل ازیں برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیاتھا کہ وہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو برقرار رکھیں۔
تینوں ممالک کے وزراء خارجہ اور یورپی خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے یک زبان ہوکر کہا کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کاکوئی متبادل نہیں ہے اور اس پر عائد پابندیاں معطل رہنی چاہئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button