لاہور

ہر قدم عوام کی خوشحالی کے لئے اٹھ رہا ہے- شہبازشریف

پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت کا ہر قدم عوام کی خوشحالی کے لئے اٹھ رہا ہے، اراکین اسمبلی عوامی مسائل کے حل کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔
لاہور میں مختلف علاقوں کے ارکان اسمبلی سے ملاقات میں شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا سانجھا ملک ہے، اس کی ترقی کے مشن کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کو تیز رفتاری سے مکمل کیا ہے، قومی مفادات کو مد نظر رکھ کر آگے بڑھنا ہے جبکہ ذاتی مفادات زہر قاتل ہیں۔
وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والے اراکین اسمبلی میں شجاعت ا حمد خان، نعیم گل، مہر خالد محمود سرگانہ، قاضی عدنان فرید اور سید افتخار الحسن شامل تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button