Draft

فلم ’’کرش 4‘‘ میں سپر ہیروئن کا کردار ادا کرنے کی خواہشمند ہوں

ممبئی(آئی این پی) بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ وہ فلم ’’کرش 4‘‘ میں سپر ہیروئن کا کردار ادا کرنے کی خواہشمند ہیں لیکن انہیں فلم کی پیشکش نہیں کی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ ’’کرش‘‘ سلسلے کی چوتھی فلم میں جس طرح کنگنا رناوت سپر ہیروئن تھیں، اسی طرح نئی فلم میں بھی ایک ایساکردار ضرور ہوگا، میں سپر ہیروئن کا کردار ادا کرنا چاہتی ہوں تاہم مجھ سے فلم کے لئے رابطہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی کوئی پیشکش کی گئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button