انٹرنیشنل

القدس فلسطین کا دارالحکومت ہے اور اس پر صرف فلسطینی عوام کا حق ہے

ریاض(نیوز وی او سی آن لائن) سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے کہا ہے کہ القدس سے متعلق مو¿قف واضح اور غیر متزلزل ہے جو تبدیل نہیں ہوگا۔القدس فلسطین کا دارالحکومت ہے اور اس پر صرف فلسطینی عوام کا حق ہے۔
العربیہ ٹی وی کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو فلسطینی صدر محمود عباس نے ٹیلی فون کیا ، دونوں رہنماﺅں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں مقبوضہ بیت المقدس کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر شاہ سلمان نے کہا کہ سعودی عرب کا القدس سے متعلق موقف واضح اور غیر متزلزل ہے ، اور ہمارا مئو قف کبھی تبدیل نہیں ہوگا۔سعودی عرب القدس کو فلسطین کا دارالحکومت سمجھتا ہے جب کہ مسئلہ فلسطین کا حل فلسطینی عوام کے قانونی حق اور بین الاقوامی قراردادوں کے تحت نکالنے کے پختہ پالیسی پر کاربند ہے۔ٹیلی فونک گفتگو میں فلسطینی صدر نے القدس سے متعلق سعودی مئوقف اور عزم پر شاہ سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ سعودی حکومت کی جانب سے فلسطینیوں کے حمایت اور مسئلے کے حل کے لیے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ محمود عباس نے سعودی عرب کی جانب سے القدس کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے ثابت قدمی پر مبنی موقف پر مسرت کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button