ایڈیٹرکاانتخاب

مجھے خفیہ اداروں کے عمل سے نہیں اس کے اثر سے پریشانی ہوتی ہے

اسلام آباد(نیوز وی او سی آن لائن)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ مجھے خفیہ اداروں کے عمل سے نہیں اس کے اثر سے پریشانی ہوتی ہے ،جوبلوچستان میں ہوا وہ جمہوریت کے لئے نقصان دہ ہے ،تین بار پہلے بلوچستان کا دورہ کر چکا ہوں تب تو مجھے کسی نے وزیر اعلی بلوچستان کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی ،ہمیں انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے دباﺅ کا بتایا گیا ہے ،میں نے بلوچستان کے اراکین کو خفیہ کالز کا پتہ کروانے کا کہ دیا ہے ،منحرف اراکین نے مجھ سے ملناتک گوارا نہیں کیا۔حکومت کے چند ماہ رہ گئے نیا وزیراعلی لاکر کونساکام کر لیا جائے گا؟صرف ن لیگ ہی چاہتی کہ وقت پر الیکشن ہوں جو ملک میں انتشار پھیلانے کی کوششیں کررہے ہیں ان کو چاہیے کہ انتخابات میں چندماہ رہ گئے اس کی تیاری کریں۔
نجی چینل”کیپٹل ٹی وی“کے پروگرام ”عوام “میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کی ٹوئٹ کے بعد ایک قومی بیانیہ آیا یہ ہما را جواب ہے جسے چین ،ترکی اور یورپ میں پذیرائی ملی ،ہم شروع سے کہتے آئے ہیں کہ ہم پر الزامات نہ لگائیں جائیں ہمیں ثبوت دئیے جائیں،امریکی امداد کا ایک ،ایک روپے کا حساب موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کی خلاف کسی کے کہنے پرنہیں لڑی ،پاک فوج اور عوام نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دے کر یہ جنگ جیتی ہے ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جتنا نقصان پاکستان نے اٹھایا اتنا کسی نے نہیں اٹھایا،ہم نے کبھی نہیں کیا کہ پاکستان میںدہشت گردوں کی پناہ گاہیں ہیں۔وزیراعظم کہتے ہیں کہ لوگوں کے جنازوں پر کی جانے والی سیاست کبھی کامیاب نہیں ہوتی ہمیں پنجاب میںچلنے والی تحریکوں کی وجہ سے کوئی پریشانی نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فاٹاکا معاملہ سو سال پرانا ہے چاہتے ہیں کہ افہام و تفہیم سے مسائل حل کئے جائیں چند روز میں یہ معاملہ آگے بڑھ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا دورہ نجی تھا اس پر قیاس آرائیاں نہ کی جائیں۔ہماری جماعت کی جانب سے وزیراعظم کا امیدوار کون ہوگا اس بات کافیصلہ پارٹی نے کرنا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button