انٹرنیشنل
کشمیری کے بے دریغ قتل پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے: میر واعظ
سرینگر(آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے ضلع کولگام میں پر امن مظاہرین پر فائرنگ اور ایک نوجون خالد احمد ڈار کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔
سرینگر میڈیا کے مطابق میر واعظ عمر فاروق کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھاکہ ضلع کولگام کے علاقے کڈونی میں شہری محاصرے اور تلاشی کی بے جا کارروائیوں کے دوران پر امن احتجاج کر رہے تھے کہ اس دوران فوجیوں نے خالد کو براہ راست سینے میں گولی مادی ۔ میر وعظ نے کہا کہ قابض بھارتی فورسز کے ہاتھوں بے گناہ کشمیری نوجوانوں کا بے دریغ قتل عام جاری ہے لیکن عالمی برادری ، انسانی حقوق کے عالمی اداروں اور بھارتی سول سوسائٹی نے مجرمانہ خاموشی اپنا رکھی ہے جو انتہائی افسوسناک ہے۔