Draft

عدلیہ مخالف تقاریر پر لاہور ہائی کورٹ نے میاں نوازشریف ،مریم نواز اور حکومت سے جواب طلب کرلیا

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کی عدلیہ مخالف تقاریرٹی وی چینلز پر نشر کرنے سے روکنے کی درخواست پر میاںنواز شریف، مریم نواز، وفاقی حکومت اور پیمرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔
جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی، سول سوسائٹی نیٹ ورک کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت عالیہ نے پیمراکوڈ آف کنڈکٹ پر عملدرآمد کا حکم دے رکھا ہے، کوڈ آف کنڈکٹ کی دفعہ 3(جے )کے تحت عدلیہ پر تنقید نہیں کی جا سکتی،عدالتی حکم کے باوجود میاں نواز شریف اورمریم نوازمختلف مواقع پرعدلیہ پر تنقید جاری رکھے ہوئے ہیں،پیمرا نے عدلیہ پر تنقید روکنے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے،توہین عدالت سے متعلق تقاریر کی نشریات نہ روکنے پر پیمراکے خلاف کاروائی کا حکم بھی دیا جائے،عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے 18 جنوری کو وفاقی حکومت اور دیگر مدعاعلیہان سے جواب طلب کر لیاہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button