پاکستانپنجاب

پنجاب کی تمام عدالتوں کو مارچ تک 3سال پرانے مقدمات نمٹانے کاحکم دے دیا

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ نے پنجاب کی تمام ماتحت اور خصوصی عدالتوں کو 3سال پرانے تمام مقدمات مارچ تک نمٹانے کی ہدایت کردی ہے۔اس سلسلے میں تمام سیشن ججوں، خصوصی عدالتوں اور ٹربیونلز کو مراسلہ جاری کر دیاہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں زیر التوا ء3سال سے پرانے مقدمات مارچ تک نمٹائیں جائیں۔مراسلہ میں خبردار کیا گیا ہے کہ ماتحت عدالتوں، خصوصی عدالتوں اور ٹربیونلز کی سہ ماہی انسپکشن کی جائے گی،سول اور سینئر سول ججز اپنی عدالتوں کی انسپکشن رپورٹ ہر ماہ متعلقہ سیشن ججز کو بھجوائیں گے،سہ ماہی انسپکشن جنوری، اپریل اور اکتوبر کے مہینوں میں ہوگی اور اس بابت سیشن جج ہائی کورٹ کورپورٹ بھجوائیں گے ،ہائی کورٹ نے ماتحت عدالتوں میں زیر التوا پرانے مقدمات کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button