انٹرنیشنل

اسرائیل میں ہزاروں افراد نے وزیراعظم نیتن یاہو کے استعفے کا مطالب

مقبوضہ بیت المقدس (اے این این) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے اپنی حامی اور اپوزیشن جماعتوں سے کرپشن کے خلاف احتجاج نہ کرنے کی اپیل کے باوجود اسرائیل میں ہزاروں افراد نے وزیراعظم نیتن یاہو کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔
فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز تل ابیب میں نیتن یاہو کی کرپشن کے خلاف اور ان سے استعفے کے لئے وسیع پیمانے پر احتجاج کیا گیا۔ یہ احتجاج گذشتہ چار ہفتے سے جاری مظاہروں کی کڑی ہے۔اس کے علاوہ العفولہ کے مقا پر 300 اور حیفا میں 200 صہیونیوں نے نیتن یاہو کی کرپشن کے خلاف احتجاج کیا۔ گذشتہ روز نام نہاد اسرائیلی ریاست کے دارالحکومت تل ابیب سمیت کئی شہروں میں ہزاروں صہیونیوں نے نتین یاہو کی کرپشن کے خلاف احتجاج کیا اور ان سے وزارت عظمی کا عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس موقع پر مظاہرین ہم نہ دائیں بازو اور نہ بازو کے ہین بلکہ راہ راست پر ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ نیتن یاہو گھر جائیں۔ ان کی کرپشن مزید برداشت نہیں ہوتی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button