پاکستان

پنجاب پولیس کی ٹریننگ صرف لوگوں کومارنےکی ہے-شیخ رشید

راولپنڈی(نیوز وی او سی آن لائن)پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس کی ٹریننگ صرف لوگوں کومارنےکی ہے پولیس کوقتل عام کی کھلی چھوٹ دے ر کھی ہے،پولیس نے مظاہرین پر سیدھے فائرکیے ہم متاثرہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
قصور میں پیش آنے والے واقعے کے بعد مظاہروں کے درمیان عام شہریوں کی ہلاکت پر اپنا رد عمل دیتے پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 2افرادکی ہلاکت کامقدمہ شہبازشریف اورراناثنااللہ کیخلاف درج کیاجائے رانا ثنا اللہ قصورفائرنگ کے و اقعے کے ذمہ دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہرایس ایچ او راناثنااللہ کالگایاہواہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button