پاکستان

سانحہ قصور انسانیت کی ذلت اور درندگی کی بدترین مثال

لاہور(نیوز وی او سی آن لائن)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے قصور میں کمسن بچی کے اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کی لرزہ خیز واردات کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت کی ذلت اور درندگی کی بدترین مثال قرار دیاہے ۔
انہوں نے کہاکہ قصور اور اس کے گردو نواح میں اس طرح کے شرمناک واقعات تسلسل کے ساتھ ہورہے ہیں لیکن حکمران اندھے گونگے اور بہرے ہیں،لگتاہے کہ حکمرانوں کو عوام کے جان و مال اور عزت کے تحفظ سے کوئی سروکار نہیں اور انہیں محض اپنے اقتدار کی فکر ہے،معصوم کلی کو مسلنے والے انسان نہیں ، درندے ہیں ۔انہیں اس جرم کی عبرتناک سزا ملنی چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر2015 ءکے واقعات میں ملوث مجرموں کو نشان عبرت بنایا جاتا تو 2016 ءمیں قصور شہر سے کمسن 12 بچیوں کے اغوا اور قتل کے واقعات سے بچا جاسکتاتھا ۔ انہوں نے کہاکہ معصوم بچی کے قتل سے ہر آنکھ اشکبار ہے اس طرح کے شرمناک واقعات سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ میڈیا کے ذریعے پھیلائی جانے والی فحاشی و عریانی اور بے حیائی کے سیلاب کو بھی روکا جائے ۔ سینیٹر سراج الحق نے بچی کے قتل کے خلاف ہونے والے احتجاج مظاہرہ پر پولیس فائرنگ کی بھی شدید مذمت کی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button