پنجاب

قصور واقعہ وایر اعلی نے مبینہ غفلت کا مظاہرہ کرنے پر ڈی پی او قصور ذوالفقار احمد کو او ایس ڈی بنا دیا ہے

لاہور (نیوز وی او سی آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ملزمان کی گرفتار ی میں مبینہ غفلت کا مظاہرہ کرنے پر ڈی پی او قصور ذوالفقار احمد کو او ایس ڈی بنا دیا ہے، ان کی معطلی کا فیصلہ شام 6بجے ہونے والے اجلاس میں کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے قصور میں مبینہ زیادتی کے بعد قتل ہونے والی زینب کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او قصور ذوالفقار احمد کو شام 6بجے تک ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ اس واقعے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت آج شام 6بجے اجلاس ہوا ، اس اجلاس میں واقعے میں غفلت برتنے پر انہوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ڈی پی او کو ملزمان کی گرفتار ی کے لئے شام 6بجے کا وقت دیا تھا مگر اب6:30بج گئے ہیں اور انہوں نے ملزمان کو گرفتار نہیں کیا، وزیر اعلیٰ نے آئی جی پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں اور اس کے حوالے سے فوری کارروائیوں کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ مجھے دیں۔
دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ایڈیشنل آئی جی ابوبکر خدا بخش کی سربراہی میں جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے ۔ جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی اور آئی بھی کے افسران بھی شامل ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button