وزیراعلیٰ نےقصور میں 8 سالہ بچی کے قتل کا نوٹس لے لیا، آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب
لاہور (نیوز وی او سی آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے قصور میں 8 سال کی بچی کے قتل کا نوٹس لے لیااور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی۔
وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ قاتلوں کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے،ان کا کہناتھا کہ قاتل قانون کے مطابق قرار واقعی سزا سے بچ نہیں پائیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب نے بچی کے لواحقین سے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندان کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے گااور کیس میں پیش رفت کی ذاتی طور پر نگرانی کروں گا ۔
ادھر پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 60 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا اور ان سے تفتیش جاری ہے،بچی کے قتل کیخلاف شہر میں شٹرڈاﺅن ہڑتال جاری ہے اور وکلاءکی جانب سے بھی عدالتوں کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے۔