انٹرنیشنل

بھارتی ایئرہوسٹس لاکھوں ڈالر بیرون ملک اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

نئی دہلی(نیوز وی او سی آن لائن ) بھارتی فضائی کمپنی کی ایئرہوسٹس کو لاکھوں ڈالر بیرون ملک اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جیٹ ایئرلائن نامی فضائی کمپنی کی بیرون ملک جانے والی پرواز میں ڈائریکٹر ریونیو انٹیلی جنس نے کارروائی کرتے ہوئے ایئرہوسٹس کے قبضے سے ڈالرز سے بھرا بیگ قبضے میں لے کر اسے گرفتار کرلیا۔
انٹیلی جنس حکام نے ڈالرز کی گڈیاں برآمد کر کے اسے میڈیا کے سامنے پیش کر کے بتایا کہ تقریبا 5 لاکھ ڈالرز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے جس کی بھارتی کرنسی میں مالیت 3 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔
ملزمہ نے اسمگلنگ کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک ایجنٹ کے لیے کام کررہی تھیں جو بیرون ملک غیر قانونی طور پر پیسے بھیجنے کے لیے اسے استعمال کرتا تھا اور کام کے عوض اسے معقول معاوضہ دیتا تھا۔ اسمگلنگ کا بھید کھلنے پر ملزمہ نے دیگر رازوں سے بھی پردہ اٹھادیا اور بتایا کہ اس مکروہ دھندے میں وہ اکیلی نہیں بلکہ ایسی کئی اور ایئرہوسٹس بھی ملوث ہیں جو اسمگلنگ کررہی ہیں۔
انٹیلی جنس حکام نے فضائی میزبان کو گرفتار کرکے اسے مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جب کہ واقعہ کے بعد ایئرپورٹس پر نگرانی کا عمل مزید سخت کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button