میڈونا مستحق بچوں کے لیے اسکول قائم کریں گی

میڈونا کا مستحق بچوں کے لیے اسکول قائم کا اعلان
معروف امریکی پاپ گلوکارہ میڈونا گلوکاری سمیت سماجی کاموں کے حوالے سے بھی خاصی مقبول ہیں اور حال ہی میں میڈونا نے غریب بچوں کے لیے اسکول قائم کرنے کا اعلان کیاہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گلوکارہ میڈونا اپنی سماجی تنظیم کی مالی معاونت سے مشرقی افریقہ کے ملک ملاوی میں غریب و ناداربچوں کے لیے4اسکول تعمیر کروائیں گی۔
میڈونا نے اپنی سماجی اکاونٹ پر افریقی بچوں کےساتھ سیلفی بھی مداحوں کو پیش کی ، جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ سب مل کر بچوںکے لیے کام کریں اور تبدیلی دیکھیں۔
واضح رہے کہ میڈونا اس سے قبل بھی اپنی سماجی تنظیم میڈونا فاونڈیشن کی جانب سے دیگر ممالک کے لیے اسکولوں کی مالی معاونت فراہم کرنے اور نئے اسکولوں کی تعمیر کے لیے سماجی خدمات پیش کرتی رہی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں