پاکستان
17جنوری کے ا حتجاج میں تمام جماعتوں کی بھرپورشرکت ہوگی
لاہور(نیوز وی او سی آن لائن)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ 17جنوری کے ا حتجاج میں تمام جماعتوں کی بھرپورشرکت ہوگی ابھی تو صرف اس اعلان سے حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہیں قوم بہت جلد خوشخبری سنے گی۔
ڈاکٹر طاہرالقادری کا پاکستان عوامی تحریک کی سینٹرل کورکمیٹی کے ا جلاس میں خطاب کہنا تھا کہ ن لیگ کااقتدارختم ہونےوالاہے قوم بہت جلد اس حوالے سے خوشخبری سنے گی۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف فیصلہ کریں عزت سے جاناہے یا کسی اورطریقے سے؟۔طاہر القادری کہتے ہیں کہ سانحہ ماڈل ٹاون کے ملزموں کوانجام تک پہنچائیں گے گزشتہ 2دہائیوں میں پہلی باراپوزیشن قیادت ایک میزپربیٹھی ہیں۔