پاکستان

شریف اور مریم نواز نیب عدالت میں پیش

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت آج احتساب عدالت میں ہوگی۔
سابق وزیراعظم نوازشریف اور بیٹی مریم نوازکے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت آج احتساب عدالت میں ہوگی۔ تمام گواہان تینوں ریفرنسز میں الگ الگ بیانات قلمبند کرائیں گے۔ استغاثہ کے گواہان میں عمردراز، محمد تسلیم، زبیر، ریحان اورسدرہ منصور شامل ہیں۔ سابق وزیر اعظم کے خلاف فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس کی 19، ایون فیلڈ پراپرٹیزکی 18 اورالعزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی 22 سماعتیں ہوچکی ہیں۔
اس سے قبل نواز شریف، مریم نواز اورکیپٹن ریٹائرڈ صفدرکے خلاف 3 نیب ریفرنسزکی سماعت کے دوران مزید گواہان نے اپنے بیان ریکارڈ کرادیئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button