پنجاب

پی پی 20میں ضمنی انتخاب میں ن لیگ اور پی ٹی آئی میں مقابلہ آج ہو گا

چکوال(نیوز وی او سی آن لائن)پنجاب کے حلقے پی پی 20 میں ضمنی انتخاب کا معرکہ آج لگے گا جس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں،
پولنگ صبح8بجے شروع ہوگی اور بغیر کسی وقفے کے شام5بجے جاری رہے گی،حلقے میں 227پولنگ سٹیشنزبنائے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے حلقہ پی پی 20میں الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں انتخابی سامان حلقے میں پہنچا دیا گیا ہے۔ اصل مقابلہ حلقے میں تین بڑی پارٹیوں کے امیدواروں مسلم لیگ (ن)، پاکستان تحریک انصاف اور عوامی نیشنل پارٹی کے درمیان ہو رہا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سلطان حیدر علی خان، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار طارق محمود فضل اور عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار قیصر عباس ضمنی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
حلقے میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 79 ہزار 530 ہے جس میں مرد ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 44 ہزار سے زائد اور خواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 45 ہزار سے زائد ہے۔ مردوں کیلئے 421 اور خواتین کیلئے 393 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن نے ایک ہزار 855 افراد پر مشتمل پولنگ عملہ تعینات کیا ہے۔ حلقے میں سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
خیال رہے اس نشست پر 30 اکتوبر 2017کو چوہدری لیاقت علی خان انتقال کر گئے تھے، جس کی وجہ سے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 20 خالی ہو گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button